مکرمی! آپ ہر روز اکثر و پیشتر بڑے تواتر مسلسل اور تکراریہ اطلاعات زبان زد خاص و عام سنتے رہتے کہ اب کسی کو شب خون مارنے کی جرأت نہیں ہوگی۔ اگر اس ملک میںکوئی مدبر‘ تدبر فہم و فراست والا کہنہ مشق ذی شعور‘ ذی خوش شخص ہوتاکہ چلچلا اٹھتا کہ آپ جو دن دہاڑے عوام کا خون پر خون اور خون پر شب خون مار رہے ہیں۔ صرف اسلئے کہ اس ملک میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ بچیوں اور عورتوں کی عزتوں پر شب خون دہشت گردی کے خلاف جنگ بلکہ جو اب ایک بے مقصد جنگ کا رخ اختیار کر چکی ہے۔ اقتدار مارچ انقلاب‘ مارچ ریلی مارچ مقصد کی قدر مشترک ایک ہی ہے۔ اقتدار‘ اقتدار اور اقتدار۔ مسئلہ نوازشریف زرداری‘ قادری یا عمران خان کا نہیں نیت کا ہے۔ ان سب کی نیتوں میں فطور ہے۔ (ڈاکٹر ارشد فانی…148 علی ویو گارڈن لاہور کینٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38