مکرمی!گزشتہ دنوں ایک امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے طاہرالقادری نے یہ کہہ کر کہ وہ پاکستان میں مدارس کو ختم کرکے سیکولر سکولز قائم کرینگے انہوں نے اپنے اور اپنے نام نہاد مصطفوی نقلاب کے چہرے پر پڑا آخری نقاب بھی الٹ دیا ہے باخبر اور محب وطن حلقے تو شروع سے ہی یہ کہہ رہے تھے کہ موسمی انقلاب کے خبط میں مبتلا ان صاحب کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں وہ کہتے کچھ اور ہیں لیکن اندر سے انکے من میں کچھ اور خواہش چھپی ہوئی ہے جو کہ آخر کار ان کی زبان پر آہی گئی۔ مملکت خدادپاکستان جس کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے کے عوام سمجھتے ہیں کہ مدارس کو ختم کرنے کا سوچنے والے خود بے نام و نشان ہوجائینگے طاہرالقادری نے مدارس کو ختم کرکے سیکولر سکول قائم کرنے کا بیان دے کر اپنے اندر کے خطرناک عزائم واضح کردئیے اب علمائے کرام اور قوم کو ان جیسے نام نہاد انقلابیوں کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔(قاسم علی)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024