وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او خادم اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کا متمنی ہوں
مکرمی !پاکستان ان دنوں مہنگائی،بے روزگاری،انتہا پسندی،بدعنوانی،توانائی بحرانوں جیسے مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ ہے کہ ہم 30 برس سے کوششیں کررہے ہیں مگر مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں،میری عمر 85 برس کے قریب ہے۔قیام پاکستان کے وقت مجھے اچھا خاصا ہوش تھا ماضی کے سارے حالات میرے سامنے کتاب کی شکل میں موجود ہیں۔الحمداللہ میرے پاس مسائل و مشکلات کے حل کا نادر نسخہ موجود ہے۔خواہش ہے کہ مجھے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف ،وزیراعظم شاید خاقان عباسی،خادم اعلٰی میاں شہباز شریف ،سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور موجودہ وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال ملاقات کا وقت دیں انشاءاللہ میں ملاقات میں ایسی تجاویز پیش کروں گا جن کی مدد سے درپیش مسائل حل اور کم کرنے میں مددملے گی۔میں نوائے وقت کے ذریعے لیگی رہنماﺅں اور سرکاری حکام سے ملتمس ہوں کہ وہ میرے روحانی تجربات سے استفادہ کریں تاکہ ملک و قوم کی ترقی جاری ہوسکے۔(محمد حسن عمر 82 برس ،ضلع راولپنڈی 0341-8940072)