مکرمی! میرے گائوں بوریانوالہ چک11 ر ب ضلع شیخوپورہ میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں تقریباً تین ماہ سے میٹرک کے طلباء کو ریاضی کا مضمون نہیں پڑھایا گیا جبکہ بچوں کا کافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے جسکی وجہ سے آئندہ سالانہ امتحان میں بچوں کے رزلٹ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے سکول میں مزکس، کمیسٹری ، بائیولوجی، مضامین کے پریڈ بھی کبھی کبھی لگتے ہیں۔ سکول میں نظام تعلیم کافی حد تک مفلوج ہو کر رہ گیا ہے میری ای، ڈی، او ایجوکیشن شیخوپورہ سے درمندانہ اپیل ہے کہ وہ اس بات کا فوری نوٹس لیں تاکہ بچوں کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔(محمد افضل ، بوریانوالہ چک 11 ر ب ضلع شیخوپورہ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024