پبلک ہیلتھ یونٹ نور دلال پر کب توجہ دی جائے گی
مکرمی ‘ عرصے دراز سے یونین کونسل نوری دلال مندرہ ڈاکٹر کی عدم دستیابی ہے کمپوڈر موجو ہے جو تمام ادویات تجویز کر دیا ہے جس کی وجہ سے دو یا تین مریض کی حالت غیر بھی ہوگئی اگلے دن ایک معین قریشی نامی شخص کے ساتھ پیش آیا اس صورت حال میں وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی جاتی ہے کہ پبلک ہیلتھ یونٹ نور دلال میں مستند ٹیم بھجوائی جائے تاکہ مکینوں کو صحت کی بہترین سہولتیں مل سکیں ، اہل علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اورای ڈی او ہیلتھ سے التماس کی ہے کہ وہ صورت حال کا نوٹس لے کر اس کا ازالہ کریں۔( راجہ محمد ساجد وائس چیئرمین یونین کونسل کری دلال مندرہ‘ 0336-5536314)