میڈیا کے ہماری زندگی اور معاشرے پر اثرات

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
میڈیا کے ہماری زندگی اور معاشرے پر اثرات

مکری! میڈیا نے ہماری زندگی پر بہت گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ میڈیا کی ہی بدولت خبر ایک سیکنڈ میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچ جاتی ہے۔ میڈیا نے دنیا کو گلوبل ویلج کی حیثیت کی طرح بنا دیا ہے۔ میڈیاکے کئی مثبت اور منفی پہلو بھی ہیں۔ سب سے پہلے ہم مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرینگے۔ میڈیا نے لوگوں کی معلومات میں بہت اضافہ کیاہے۔ انہیں جدید رجحانات سے آشنا کروایا ہے۔ لوگوں میں شعور اجاگر کیا۔ معاشرتی مسائل کی طرف توجہ مبذول کروائی اور حکام بالا سے ان مسائل کو حل کروانے کیلئے زور ڈالا۔ معاشی، معاشرتی، سیاسی، کھیلوں کے اور مختلف معلوماتی پروگرام نشر کر کے عوام کو تفریح مہیا کی۔ (عمر نصیر، ایم اے و کالج لاہور)