مجلہ معین الاسلام کا ’’ترجمان حقیقت‘‘ نمبر

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
مجلہ معین الاسلام کا ’’ترجمان حقیقت‘‘ نمبر

مکرمی! حضرات خواجہ محمد عمر بیربلویؒ خاندان مرتضوی کے چشم و چراغ تھے اور اپنے جدا مجد حضرت اعلیٰ خواجہ غلام مرتضیٰؒ کے علمی اور روحانی جانشین تھے۔ بیک وقت شریعت و طریقت کے مجمع البحرین اور علم و عرفان کے درجہ کمال پر فائز تھے آپکو یہ خصوصی امتیاز بھی حاصل ہے کہ آپ ایک شیخ طریقت اور مرشد حقیقت ہی نہیں بلکہ ممتاز صحافی، دانشور، قلم کار اور نظریہ ساز مصنف بھی تھے۔ رہ تصوف میں آپکی تحریریں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ بانی ادارہ معین الاسلام بیربل شریعت ضلع سرگودھا پروفیسر محبوب حسین کی خصوصی ہدایت پر مجلہ معین الاسلام کا ’’ترجمان حقیقت‘‘ نمبر حضرت خواجہ محمد عمر بیربلویؒ کے احوال اور آثار پر تاریخی دستاویز ہے (قاضی عبدالرئوف معینی لاہور)