شہر قائد کی روشنیاں کون لوٹائے گا

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
شہر قائد کی روشنیاں کون لوٹائے گا

مکرمی! جناب دور حاضر میں ملک عظیم سنگین مسائل سے دو چارہے اور دوسری طرف عوام الناس بھی بے راہ روی کا شکار ہے، ملک عظیم کا سب سے بڑا روشنیوں کا شہر کراچی قدرتی آفات اور دہشتگردی کے مسائل میں گھیرا ہواہے۔ آئے روز ٹارگٹ کلنگ نے ، عام عوام اور تاجر برادری کو غیر معمولی حد تک پریشان ہے۔ تمام مسائل کو بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہیں اپنے اندر موجود کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کرتے، انکی برائیوں کو جانتے ہوئے بھی انہیں عوام کے ہیرو بنانے کی کوشش میں رہے ہیں، لہٰذا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں یکجا ہو کر شہر قائد میں امن لانے کیلئے خاطر خواہ کردار ادا کریں۔ (ثمرہ پرویز، لاہور)