اسلامی تعلیمات اور آج کا مسلمان

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
اسلامی تعلیمات اور آج کا مسلمان

مکرمی! اسلامی تعلیمات حاصل کرنا ہر مومن مرد اور عورت پر فرض ہے۔ اسلامی تعلیمات ہی انسان کو اسکی پہچان کراتی ہیں۔ مگر آج کے دور میں معاملہ بالکل اسکے برعکس ہے، جو انسان اسلامی تعلیمات کا درس دیتا ہے۔ اسے پرانے خیالات رکھنے والا کہا جاتا ہے۔ اور جو مغربی تعلیم کا درس دے اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ مسلمان جنکی حکومتوں اور عقلمندیوں سے دشمن دنگ رہ جاتے تھے جنکی دہشت سے دشمن کانپتے تھے۔۔ لہٰذا اب ضرورت اس امرکی ہے کہ لیڈر حکمران صحیح معنوں میں اپنے عوام کی اصلاح کریں اورمغربی تعلیم و ثقافت کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔(آصف ذوالفقار، لاہور)