مکرمی! گزارش ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک میں ریشنل لائزیشن پالیسی کے تحت پیرا ویٹرنری سٹاف کے بڑی تعداد میں تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملازمین میں خوف و ہراس ہے اورکثیر تعداد نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کروا دی ہیں التماس ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک میں پیرا ویٹرنری سٹاف کو ریشنل لائزیشن پالیسی کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے بلکہ جہاں ضرورت ہو نیا عملہ لگا کر کام کو نمٹایا جائے۔ محکمت صحت میں ضلع سرگودھا میں لیڈی ہیلتھ ورکر کی تعداد سولہ سو سے زیادہ ہے اور دو سو کے قریب ویکسی نیٹر جنہوں نے صرف چھوٹے بچوں کو قطرے پلانے ہوتے ہیں جبکہ محکمہ لائیو سٹاک میں ایک ویٹرنری اسسٹنٹ ایک یونین کونسل کے تقریباً چھ چکوک میں محکمہ لائیو سٹاک کے متعلقہ سارے کام سرانجام دیتا ہے۔ یہ بوجھ کم کرنے کے لئے ایک یونین کونسل میں تین ویٹرنری اسسٹنٹ اور ایک اے آئی تعینات کیا جائے اس طرح کی پالیسیاں حکومتی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں اور عوام میں حکومت کے لئے اچھا تاثر نہیں پایا جاتا اور ملازمین بھی پریشان ہوتے ہیں۔(ملک لال خان نمبردار چک نمبر 54 جنوبی تحصیل و ضلع سرگودھا)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024