میرے وطن کے عظیم بچو میرے وطن کا خیال رکھنا
تھا خواب بابائے قوم کا جو تم اس کی قائم مثال رکھنا
خدا کی طاقت تمہارے سر پہ رہے گی سایہ فگن ہمیشہ
تم اپنے ایمان کو ہمیشہ دلوں میں اپنے سنبھال رکھنا
وطن کی مٹی سے پیارے بچو وفا کا دامن کبھی نہ چھوٹے
تم اسکی جھولی میں کھیلنے کے بھرم کا بھی کچھ خیال رکھنا
تم اپنے ہاتھوں میں نوجوانو حسینیت کا اٹھا کے پرچم
ہمیشہ اپنی صفوں سے ظالم یزیدیت کو نکال رکھنا
وطن کی سرحد پر رات دن جو محافظان وطن کھڑے ہیں
تم ان کے شانہ بہ شانہ جذبۂ دین کو بے مثال رکھنا