مکرمی! ہم لوگ ہمہ وقت جمہوریت کے گن گاتے اور اس کی بلائیں لیتے نہیں تھکتے بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔ یہاںجب جی چاہتا ہے قانون اور آئین کو موم کی ناک بنا دیا جاتا ہے جہاں قانون کے علمبردار ہی ظلم و زیادتی کے مرتکب قرار پاتے ہیں غرض یہ کہ ہمارے قول و فعل میں ہمارے انگ انگ میں آمریت نے خیمے گاڑھ رکھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہماری آنکھیں اپنے مفادات سے آگے دیکھنے سے قاصر ہیں قائد اعظم پاک سر زمین کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے مگر ہم لوگوں نے اسے اپنے مفادات کی چراگاہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ جمہوریت کی آنکھوں میں کاجل بھرنے اور مادر ملت کی قباء پر ترقی و خوشحالی کے ستارے ٹانکنے کیلئے ہمیں ملکی مفادات پر ذاتی مفادات قربان کرنا ہوں گے ورنہ پھر ہمیں کہنا پڑے گا۔
خدا ہم کو ایس خدائی نہ دے کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے
(کامران نعیم صدیقی، لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38