کون کہتا ہے امریکی امداد لیں؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! پاکستان امریکی امداد کے بغیر نہ صرف زندہ رہ سکتا ہے بلکہ اب پاکستان کی بقا کا راز بھی اسی حقیقت میں مضمر ہے کہ ہم اگر کوئی امداد لیتے بھی ہیں تو وہ فوراً بند کر دیں۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پی پی پی کے آخری دور حکومت کے موقع پر اپنے دورہ پاکستان میں دوٹوک انداز میں اسلام آباد میں واشگاف اعلان تک کر دیا تھا کہ اگر پاکستان کو امریکی شرائط قبول نہیں تو امداد نہ لے امریکہ جبراً تو ہم پر اپنی امداد مسلط نہیں کرتا۔ اب بھی وقت ہے ہم امریکی امداد کو شکریہ کے ساتھ ٹھکرا دیں تو امریکہ کی عقل ٹھکانے آ جائے گی۔ (محمد ارشد ۔ 148 بی، علی ویو گارڈن بیدیاں روڈ لاہور کینٹ)