ٹائون شپ کے تاجران کا ڈی سی او کے نام خط

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! ٹائون شپ کالج روڈ کے تاجروں اور علاقہ کے عوام نے ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احد جاوید قاضی کے نام ایک خط کے ذریعے پرزور اپیل کی ہے کہ ٹائون شپ کالج روڈ پر قائم پُلوں کے آہنی جنگلے ہنگامی بنیادوں پر لگانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ پُلوں کے جنگلے عرصہ دراز سے ٹوٹ کا غائب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں وغیرہ پُل سے گر کر گندے برساتی نالے میں ڈوب چکی ہیں۔ کئی افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔ آئے روز حادثات کے باعث عوام سخت سراپا احتجاج ہیں۔ دُھند کے موسم میں حالات مزید سنگین ہو جاتے ہیں جو کوئی موڑ مُڑتا ہے سیدھا نالے کے اندر گر جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ درخواستیں دے چکے  ہیں۔ اس نالے پر قائم پُلوں کو تعمیر کرنا ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہے ایل ڈی اے کے ذمہ داروں نے اس روڈ پر کمرشلائزیشن کی آڑ میں دکانیں سیل کرنے اور رشوت بٹورنے تو آ جاتے ہیں لیکن انہیں یہ سنگین مسئلہ نظر نہیں آتا۔ ڈی سی سے جو کہ بہت متحرک آفیسر ہیں امید ہے ذاتی نوٹس لیں گے۔
(سرفراز خان سماجی و تاجر رہنما دیگر اہلیان ٹائون شپ ۔لاہور )