عالمی معیار کی باکسنگ اکیڈمی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! مجھے یہ پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ وزیر سپورٹس رانا مشہود احمد خاں اور عالمی باکسر عامر خان کے درمیان پنجاب میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے ایک ایم او یو سائن ہُوا ہے اور عامر خاں پنجاب میں عالمی معیار کی باکسنگ اکیڈمی بنائیں گے۔ مجھے یاد آ رہا ہے  ایک ہیرا آفتاب قریشی جس نے 70ء کی دہائی میں ایشین گیمز میں بطور باکسر حصہ لیا اور میڈل جیتا، پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم لہرایا مگر افسوس اس اہم ترین کامیابی کو اس وقت کے حکمرانوں نے کوئی اہمیت نہ دی۔ میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف اور رانا مشہود مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے سپورٹس کی ترقی کیلئے صرف سوچا نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے۔میں ذاتی طور پر باکسنگ لورز ہوں، مجھے یقین ہے کہ اگر ایم او یو کے مطابق دیگر معاملات بھی آگے بڑھے تو پاکستان ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کی نرسری ثابت ہوگا۔
(محمد آصف ۔  فیصل آباد)