مکرمی! بھارت کے آرمی چیف جنرل پین راوت کا دو روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کے حوالے سے بیان درحقیقت بھارت کی فوجی‘ اخلاقی اور نفسیاتی شکست کا سرکاری اعلان ہے۔ بھارت ستر برس سے ظلم و بربریت اور وحشت ناک کارروائیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان سے محبت کا احساس نہیں نکال سکا۔آج بھی نہتے اور جبر سہتے کشمیری پاکستانی پرچم لہراتے اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے بھارتی فوجیوں پر تھوک رہے ہیں۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیری وادیاں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ناکامی کا سبب کشمیری عوام کا ردعمل ہے۔ اس سے بڑا ناکامی کا اعتراف اور کیا ہو گا کہ بدترین تشدد کرنے والی بھارتی فوج کا اپنا سربراہ اپنی ناکامی کا اعلان کر رہا ہے۔ بظاہر بھارتی چیف کا بیان دھمکی آمیز ہے کہ اب جو پاکستان کا پرچم لہرائے گا وہ سزا کا مستحق ہو گا لیکن بین السطور میں وہ ان کی بوکھلاہٹ، جنجھلاہٹ‘بے بسی اور شکست خوردگی کا اعتراف ہے۔وہ وقت دور نہیں جن مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت سے آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور لاکھوں مظلوم کشمیری سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہوں گے۔ (محمد زابرسعید، لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024