گورنر، خادم پنجاب صاحبان- جامعہ کی یہ حالت!

مکرمی! میں نے 2009ءمیں ایم اے اکنامکس پارٹ ٹو کا امتحان دیا اور جب اس کا رزلٹ آیا تو مجھے انٹرنیشنل ٹریڈ کے پرچے میں فیل کر دیا گیا جو کہ میں نے بہت اچھی طرح حل کیا تھا میں نے یکم جنوری 2010ءکو ری چیکنگ کی درخواست دی اور گیارہ سو روپے فیس بھی جمع کروا دی لیکن ابھی تک مجھے اس پیپر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ میں پنجاب یونیورسٹی کے درجنوں چکر لگا چکا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ 23 فروری کو ضمنی امتحان ہو رہا ہے لیکن میں ابھی تک کنفیوژن کا شکار ہوں کیونکہ مجھے کچھ پتہ نہیں کہ فیل ہوں یا پاس۔ میری گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ میرے پیپر کے متعلق واضح طور پر بتایا جائے۔
(روف احمد بھٹی 0300-4893693)