وزیر اعلیٰ سے اپیل

مکرمی ! حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر دودھ کی سبیل ایک لازمی جزو ہے جس کے لئے ہر سال عارضی طور پر سڑک پر لوہے کے جنگلے نصب کر کے انتظام کیا جاتا ہے۔ اس عارضی انتظام کے باعث نہ صرف بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں بلکہ ایک مرتبہ ایک بڑا حادثہ بھی رونما ہو چکا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو گئی تھیں۔ جس طرح دربار کی توسیع کا کام وقتاً فوقتاً ہوتا چلا آ رہا ہے اسی طرح اب دودھ کی سبیل کا مسقتل انتظام انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے داتا دربار کے سامنے واقع کارپوریشن باغ میں دودھ کی سبیل مستقل تعمیر کرنے کا حکم صادر کریں تو آپ کے اس فیصلے سے لاکھوں زائرین کو سہولت میسر آئے گی۔
(علی نواز ۔ فون نمبر 0300-8833771)