مکرمی! موجودہ سیاسی بحران نے جہاں بہت سے مسائل کو الجھا کے رکھ دیا ہے۔ وہیں بہت سی الجھی ہوئی گتھیاں حل بھی کر دی ہیں۔ اس بحران میں بہت سی سیاسی جماعتوں کے کردار کھل کے عوام کے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں جو جماعت نظر آ رہی ہے وہ جماعت اسلامی ہے جماعت نے جس طرح ذاتیات سے بلند ہو کر محض ملک و قوم کی بھلائی کی خاطر دن رات مسائل کے حل کیلئے کوشش کی ہے۔ اس کا اعتراف جماعت کے کٹر مخالفین بھی کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب ایک مدبر سیاستدان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ اب اپنے حافظے بہتر بنائیں اور آئندہ الیکشن میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہوئے خاندان اور برادری کے بجائے ملک و قوم اور مسلم امہ کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ (جمیل احمد، قصور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024