مکرمی!تعلیم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن آج کے زمانے میں معیاری تعلیم حاصل کرنا بھی ایک مشکل کام ہے جہاں مہنگائی زندگی کے دوسرے شعبہ جات پر اثر انداز ہوتی ہے وہیں تعلیمی نظام بھی اس وجہ سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں شرخ خواندگی تقریباً 58 فیصد ہے۔ پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان نجی اداروں کے اخراجات کو پورا کرنا ایک عام پاکستانی کے لیے انتہائی مشکل کام ہوتا جارہا ہے۔ خواہ وہ ادارے چھوٹے پیمانے پر ہوں یا بڑے پیمانے پر۔ جو سرکاری ادارے موجود ہیں ان کا تعلیمی نظام اس طرح بہتر نہیں ہوتا جس طرح ہونا چاہیے۔ حکومت پاکستان کو ان اداروں کی بہتری کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔ (فریحہ نجیب، پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن سمن آباد، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024