مکرمی!صاف پانی کی رسائی ممکن نہیں رہی اور نلکوں میں آنے والا پانی کئی قسم کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جہاں پاکستان اتنی ترقی کررہا ہے وہاں کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں ضروریات زندگی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کئی علاقے ابھی بھی کھلی نالیوں اور خراب سڑکوں پر مشتمل ہیں۔ان کھلی نالیوں میں مچھر، مکھیاں پیدا ہوتے ہیں اور یہی مچھر ڈینگی اور ملیریا جیسی جان لیوابیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ کئی سرکاری ہسپتال بھی بہت گندے ہیں۔ ان بڑے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے آگے گٹر خراب ہیں۔ کوڑے کے ڈھیر ہیں اور ان ہسپتالوں کے باہر نشہ کرنے والے ہر وقت موجود ہوتے ہیں جو اپنی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ سرعام نشے کے ٹیکے اور سگریٹ استعمال کرتے ہیں۔ دنیا جہاں اتنی ترقی کرگئی ہے وہاں وہ گندگی سے بھی چھٹکارا پارہی ہے۔ صاف پانی، صاف سڑکیں اور خوشگوار فضا جہاں وقت کی ضرورت ہے وہاں ہم ابھی تک ان نعمتوں سے محروم ہیں۔ (تصویر زہرہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خواتین، سمن آباد لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024