قیادت کا فقدان

مکرمی! آج پاکستانی عوام ایک دفعہ پھر ایسے ہی موڑ پر کھڑے ہیںکہ جن کو ایک اچھی قیادت کی ضرورت ہے مگر ہمیں عوام کے اندر ایسا شعور بیدار کرنا ہو گا جس میں پاکستانی کے ہر فرد کو اپنے حصے کی ہمتیں صرف کرنا ہوں گی۔ آج جبکہ الیکشن قریب آ رہے تو ہمیں ایک ایسی قیادت کا چناﺅ کرنا ہو گا جو روٹی،کپڑا اور مکان یا پڑھا لکھا پنجاب کے علاوہ چھ نکاتی ایجنڈا اوردیگر نعرہ بازیوں سے پاک ہو۔ جس کا منشور اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہو۔ میرا مطلب ہرگز جماعت اسلامی کا بھی نہیں بلکہ شاعر مشرق کی شاعری کا سہارا لے کر ایک ایسی قیادت کا انتخاب کریں۔ جو ملک وقوم کے لئے کچھ کر سکے کیونکہ ....
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
(اقراءجھٹول ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور)