بک شیلف.......ایک عظیم استاد .... ترتیب: بشریٰ احمد

قاضی عطااللہ ایک استاد اور سماجی شخصیت تھے آپ غوثیہ اسلامیہ کالج فرید آباد کے اولین پر نسپل تھے۔ قاضی صاحب کی صاحبزادی بشریٰ احمد نے اپنے والد کی داستان حیات اور انکے افکار و خیالات کو ”ایک عظیم استاد“ کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔ ”تعارف“ میں بشریٰ احمد لکھتی ہیں وہ میرے والد قاضی عطااللہ صاحب کی یہ سوانح زیادہ تر ان کی اپنی لکھی ہوئی تحریروں سے ماخوذ ہے جو انہوں نے اپنی ڈائری میں لکھی ہیں۔ انہوں نے1917ءمیں لکھنا شروع کیا تھا۔ ان تحریروں میں غیر معمولی واقعات کا ذکر ہے“ ”ابتدائیہ“ بشریٰ احمد کے شوہر معروف ماہر امراض بچگان ڈاکٹر منور احمد نے لکھا ہے۔ یہ بشریٰ احمد کی ہمت ہے کہ اس نے اپنے والد قاضی صاحب کی ڈائریوں کو ڈھونڈھ کر اقتباسات نکالے اور کتابی شکل دینے میں کامیاب ہوئی۔ کتاب پر قیمت درج نہیں۔ رابطہ کے لیے ڈاکٹر منور احمد 136 اپر مال لاہور (تبصرہ : تنویر ظہور)