برائے توجہ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی فنانس واپڈا

مکرمی!واپڈا این ٹی دی سی کے تحت ریٹائرڈ ملازمین جو آراو روہڑی واپڈا سے پینشن لے رہے ہیں انکو حکومت کی جانب سے سرکلر نمبر 13632، تاریخ 20-9-2011 کے تحت 7% اضافی پینشن بڑھائے جانے کے کلیم آرڈر ، روہڑی واپڈا کی جانب سے ڈائریکٹر فنانس این ٹی ڈی سی واپڈا ہاﺅس لاہور کمرہ نمبر 636 کو پاس ہونے کیلئے گئے ہوئے ہیں جن کو ایک سال گذر چکا ہے، کہ ابھی تک کلیم پاس ہوکر واپس نہیں آئے۔جبکہ چیف حیسکو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ ملازمین کو آرڈر کے ایک ماہ بعد ان کلیموں کی ادائیگی ہوچکی ہے ۔ چیف انجینئر این ٹی ڈی سی حیدر آباد اور ڈائریکٹر فنانس واپڈا لاہور این ٹی ڈی سی سے درخواست ہے کہ ہمارے کلیم فوراً پاس کرکے متعلقہ دفتر کو بھیجے جائیں ۔( ریٹائرڈ ملازمین سکھر این ٹی ڈی سی سکھر/ روہڑی)