احتساب بہت ضروری ہے

مکرمی!ملازمتوں کا کوٹہ بھی سیاستدانوں کو کمائی کے لئے دیا جاتا ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ نبھائیں گے۔ پولیس میں کانسٹیبل، حوالدار، اے ایس آئی تک دو لاکھ سے چھ لاکھ روپے میں بھرتی سیاسی بنیادوں پر کیا جاتی رہی ہے چنانچہ چیئرمین نیب (وفاق) اور ا لیکشن کمشن سے قوم کا مطالبہ ہے کہ اگر واقعی دونوں قومی اداروں کے سربراہان قوم اور ملک سے مخلص ہیں وہ پہلے سے موجود اعلیٰ سیاسی شخصیات کے خلاف دیئے ہوئے اور زیر التواءکیسز میں جن میں پاکستان کے اعلیٰ ترین عہدےدار سرفہرست ہیں انہیں گرفتار کرکے ان کے زیر التوا کیسوں کا فیصلہ صادر کیا جائے۔ ان سے قومی بینکوں کے اربوں روپے اور قومی خزانہ سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیکر قومی خزانہ میں جمع کرائی جائے۔ ملک میں قانون صرف غریبوں پر لاگو ہوتا ہے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے شرفاءتصور کئے جاتے ہیں۔(سید سجاد حسین کاظمی سانگلہ ہل)