جوہڑوں پر ناجائز قبضہ ختم کرایاجائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! پنجاب کے تقریباً تمام دیہات وغیرہ میں اہل دیہہ کے مشترکہ مفادعامہ کیلئے جگہ گڑھے و چھپڑ (جوہڑ) وغیرہ گورنمنٹ کی طرف سے مخصوص کئے گئے ہیں تاکہ اہل دیہہ گھروں کا کوڑا کرکٹ‘ گوبر‘ گوبر کے اوپلے‘ گھروں کا استعمال شدہ فالتو پانی وغیرہ کو آسان و مناسب طریقے سے ڈسپوزل کر سکیں اور گا¶ں کے اندر کسی قسم کی گندگی وغیرہ جمع نہ ہو مگر اکثر دیہات میں چند بااثر افراد نے مفاد عامہ کیلئے مخصوص کی گئی جگہوں پر ناجائز قبضے کرکے اہل دیہہ کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے قتل و غارت کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ لہٰذا اعلیٰ حکام سے اپیل ہے وہ تمام قابضین سے مفاد عامہ کیلئے مخصوص کی گئی جگہوں ”گڑھے و چھپڑ وغیرہ“ کو بلاتفریق واگزار کروا کر دیہات کا ماحول پرامن بنائیں۔ (محمد فاروق بھنڈر موضع گیگے والی P/O بدوملہی نارووال)