مکرمی! میں آپکے م¶قر جریدے کی وساطت سے اپنی توجہ خادم اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ میرا خاوندمنظور احمد اکثر مجھ پر تشدد کرتا رہتا ہے اور تقریباً 8 سال سے یہ سلسلہ جاری ہے مجھ پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیتا ہے اور پھر مہینے دو مہینے بعد چند رشتہ داروں کی مدد سے صلح کر کے گھر لے جاتا ہے۔ مجھے لوگوں کے گھروں پر کام کرنے کےلئے مجبور کرتا ہے اور میں مجبوراً لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں اور میرے پاس جو پیسے ہوتے ہیں وہ بھی مجھ سے چھین لیتا ہے اور تقریباً 80 ہزار روپے میں نے جمع کئے تھے وہ بھی مجھ سے چھین لئے گئے۔ حال ہی میں حسب روٹین مجھ پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور میں بیماری کی حالت میں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنا گزارہ کرتی ہوں اور بڑی مشکل سے سرچھپانے کےلئے ایک کمرہ کرائے پر لیا ہے۔ زبانی کلامی مجھے تین چار دفعہ طلاق بھی دے چکا ہے لہذا میں وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے اس ظالم شخص سے نجات دلائی جائے اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ میں زندگی سکون سے گزار سکوں ۔(سکینہ بی بی کھاڑک بازار ملتان روڈ لاہور فون نمبر 0305-4839683 )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38