یونین کونسل 28 اسلام آباد میں غیر ضروری لوڈشیڈنگ
مکرمی‘ یونین کونسل 28 کے مکین غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے عاجز آچکے ہیں۔ پورے ملک میں توانائی بحران کا نشان کم کم ہے جبکہ ہمارے سیکٹر کو نہ جانے کیوں مسلم لیگ ’’ن‘‘ سے وابستگی کی سزا دی جا رہی ہے۔ واپڈا کے مقامی حکام سے بار بار درخواست کی گئی پلیز لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیں مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں ریگنتی ہم کیا کریں کہاں جائیں‘ بچے لائٹ کے بغیر ہوم ورک کرنے پر مجبور ہیں ۔ آئیسکو حکام کو اس تکلیف دہ صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔(چوہدری منصور رندھاوا اقلیتی راہنماءاسلام آباد ‘ 0301-3001443)