مشرف غداری کیس

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! حکومت نے کار سابق صدر و ریٹائرڈ جنرل مشرف پر 3 نومبر کے غیر آئینی اقدام کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کامقدمہ چلانے کا اعلان کرہی دیا اس کا اظہار فاروقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ حکومت کا یہ اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے آئین مضبوط ہوگا اور ئندہ سے کوئی بھی آئین توڑنے کی جرات نہیں کرے گا بشرطیکہ حکومت واقعی ایمانداری سے ایسا کرے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ سانحہ راولپنڈی سے توجہ ہٹانے ک یلئے یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہو۔ خیر دیر آئے درست آئے چودھری نثار صاحب قوم کی دعائیں آپ کے اور حکومت کے ساتھ ہیں بسم اللہ کریں اور مشرف کو منطقی انجام تک پہنچائیں یہ حکومت وقت کا قوم اور پاکستان کے آئین پر عظیم احسان ہوگا۔ (وحید یوسف جنجوعہ وزیر آباد)