مزدوروں کی پارٹی بوڑھے مزدوروں کو بھول گئی

مکرمی! پاکستان پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کی توجہ اس مظلوم طبقہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جس کے نام پر یہ پارٹی پیدا ہوئی اور جوان ہوئی ابھی بوڑھی نہیں ہوئی تمام ملازمین گورنمنٹ پرائیویٹ کی تنخواہیں اور پنشن بڑھائی گئی ہیں مگر مظلوم مزدور بزرگ جوکہ EOBI کے نام پر دو ہزار ماہانہ وصول کر رہے ہیں انکے لئے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ میں اسے بھول ہی سمجھتا ہوں مجھے یقین ہے یہ ارادتاً نہیں کیا گیا براہِ کرم ان بوڑھوں کو یاد رکھا جائے اور انہیں مناسب ریلیف دیا جائے۔
(میجر (ر) ایم سرور جنجوعہ 93۔ عسکری کالونی بیدیاں روڈ لاہور کینٹ)