مکرمی! آپ کے مؤخر جریدے کے توسط سے حکام بالا کی توجہ شہر کی سڑکوں کی مخدوش حالت اور نقل و حمل کے خستہ اور ناکافی ذرائع کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ محترم حکام بالا اور صاحبان اقتدار شہر کے باسی دن رات سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ اور ذرائع نقل و حمل کی قلت کی وجہ سے اذیت سے گزر رہے ہیں۔ ایک غریب آدمی کی زندگی دو وقت کی روٹی کے بمشکل حصول کے گرد گردش کرتی ہے۔ اسکی صبح کا آغاز اسی فکر سے ہوتا ہے۔ لیکن وہ آدمی اسوقت دوہرے عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہے جب وہ حصول معاش کیلئے گھر سے نکل کر باہر سڑکوں پر پہنچتا ہے ۔ جن پر گاڑیوں کو دوڑنا تو دور لوگوں کا پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ سیوریج کے نظام میں بہتری اور ترقیاتی کام کے نام پر سارے شہر کو بیک وقت کھود دیا گیا ہے۔ ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں جسکی وجہ سے عوام کو بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا منزل مقصود پر بر وقت پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ درخواست ہے کہ خدارا ایوانوں سے باہر آ کر ایک نظر شہر کے مظلوم عوام پر بھی ڈالیں اور ان کی حالت زار پر ترس کھائیں۔ (عشرت نور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024