’’قدرت ہے مہرباں ہم پہ لیکن‘‘

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
’’قدرت ہے مہرباں ہم پہ لیکن‘‘

مکرمی! گذشتہ دنوں رجوعہ سادات سے دریافت ہونے والے لوہے تانبے اور سونا چاندی و دیگر دھاتوں کے وسیع ذخائر نے جہاں قوم کو خوشی اور خوشحالی کی نوید سنائی وہیں مجھے پہلے سے دریافت شدہ تھرکول سینڈک، ریکوڈک جیسے معدنیات کے وسیع ذخائر پر گزشتہ حکومتوں کی عدم توجہی، کمیشن، رشوت اور غیر قانونی میرٹ سے ہٹ کر ٹھیکے دینے جیسے واقعات پر سخت تشویش بھی ہوئی۔موجودہ حکومت اس دریافت کو لے کر کافی خوش اور ذاتی دلچسپی لے رہی ہے جو کہ خوش آئند امر ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عظیم دریافت سے کیسے اور کس طرح فائدہ اٹھایا جائے۔ سب سے پہلے تو ہمیں غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کم سے کم کرنا ہوگا پچھلے معاہدوں کے برعکس ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر ٹھیکے دیئے جائیں چائنہ اور دیگر دوست ممالک سے لوہا اور دیگر معدنیات نکالنے اور انہیں پروسسینگ کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کر کے ان کے پلانٹ پاکستان میں ہی لگائے جائیں اس فیلڈ میں مہارت رکھنے والے ملکی ماہرین کو ترجیح دی جائے اس ضمن میں غیر ملکی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ پر بھیجے گئے سٹوڈنٹ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔(طیب علوی شعبہ ابلاغیات گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور)