نیشنل فرٹیلائزرز کی کمپنی کے ملازمین ڈیڑھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
نیشنل فرٹیلائزرز کی کمپنی کے ملازمین ڈیڑھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم

مکرمی! نیشنل فرٹیلائزرز کمپنی (ایل ایف ایم ایل) کے ملازمین پچھلے ڈیڑھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کے ڈھیرے۔ مین کنٹرول کمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہوئے چارماہ بیت گئے۔ نئے کنٹریکٹ نہیں کیے جارہے ، پچھلے دوماہ پہلے جو سیلری ملی تھی اس میں سات ہزار سے دو ہزار تک بغیر کسی اطلاع یا نوٹس کے کٹوتی کردی گئی اور تمام میڈیکل الائونس، ٹرانسپورٹ الائونس بھی بند کردیئے گئے۔ ملازمین ایم ڈی، جی ایم کے آفس میں چکر لگا کر تھک گئے پر کوئی سان حال نہیں ، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور این ایف ایم ایل کے اعلیٰ عہدیداران سے اپیل ہے کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے اور نیو کنٹریکٹ کئے جائے۔ (رانا طارق، شفیق آباد لاہور 0301-4090743)