سکول بند کیوں ہے؟

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سکول بند کیوں ہے؟

مکرمی! ہم آپ کی وساطت سے خام پنجاب جناب شہباز شریف کی توجہ چناب بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور میں تعمیر شدہ سکول کی جانب مبذول کراتے ہیں جو علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور آپ کی ذاتی کاوشوں سے پائے تکمیل ہوا۔ پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی فیس اتنی زیادہ ہیں عام آدمی کی اتنی سکت نہیں جو اپنے بچوں کو بڑھا سکے بلا شبہ آپ کی ذاتی کوشش سے سکول کی تعمیر ممکن ہوئی علاقہ کے لوگوں کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے لیکن عرصہ ایک سال ہونے کی کو ہے ابھی تک کلاسوں کا آغاز نہ ہو سکا جس کی وجہ سے والدین سخت مایوسی کا شکار ہیں ہماری خادم پنجاب سے درخواست ہے اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ موجودہ تعلیمی سال سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ شروع ہو سکے۔ ہم اہلیان علاقہ آپ کے نہایت ممنون احسان ہونگے۔(ایس اے جبار سیکریٹری جنرل چناب ویلفیئر ایسوسی ایشن اقبال ٹائون لاہور)