مکرمی! پشاور میں ہونے والا درندگی کا واقعہ جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور لواحقین کی شدتِ غم پورے ملک کو غمزدہ کئے ہوئے ہے۔ اس المناک وحشیانہ کارروائی پر وزیراعظم نے تین روزہ سوگ کا قومی سطح پر اعلان کیا ہے ۔ دیگر تمام سیاسی پارٹیاں اس سانحہ پر متحد ہیں۔ انسان نما درندوں سے نمٹنے کے لئے اس قسم کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ اس سے پہلے کہ یہ آگ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیں،ہمیں اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے متحد ہو کر اپنی تمام توانائیاں اس غیر انسانی تحریک کے قلع قمع کیلئے صرف کرنی ہوں گی۔(عشرت اختر، لاہور)
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات
Apr 22, 2024