سلائی مشین کی فراہمی کی اپیل

مکرمی! میں ایک گھریلو عورت ہوں۔ میرا خاوند گھٹنوں کی بیماری کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرسکتا۔ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گھر کا خرچ چلاتی رہی ہوں۔ اب بوجہ بیماری اور زیادہ عمر ہوجانے سے وہ بھی نہیں کرسکتی۔ میری بچی اور میں خود کپڑے سینے کا کام جانتی ہیں لیکن ہمارے گھر میں کپڑے سینے کی مشین نہیں ہے۔ اسلئے مخیر حضرات سے گذارش ہے کہ ایک کپڑے سینے کی مشین نئی یا پرانی عنایت کردیں تاکہ ہم کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنی روٹی خود کما سکیں۔(غلام سکینہ زوجہ محمد نذیر۔ محلہ میانہ ڈیرہ امراءنزد قائدآباد ضلع خوشاب: برائے رابطہ 0331-9779438)