بک شیلف....”جلتی بجھتی روشنی“

”بھاری پانی“ کے بعد ضیا بٹ صاحب کا دوسرا کہانیوں کا مجموعہ ”جلتی بجھتی روشنی“ ان کی سماجی طبعیت اور عقابی نظر و خیال کا ایک اور اچھوتا نمونہ ہے۔ زندگی کے مختلف موضوعات پر جب ان کا قلم لکھنے لگتا ہے تو پڑھنے والے کے سامنے ایک فلم میں چلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے اور آخر میں جب اس کہانی کا انجام سامنے آتا ہے تو قاری کے ذہن میں کئی سوال جنم لیتے ہیں اور غالباً یہی ان کا مقصد بھی ہے کہ وہ پڑھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کریں۔ عام معاشرتی مسائل اور انسانی زندگی ان کا دل پسند موضوع ہیں اور وہ ان پر خامہ سرائی کرتے ہوئے اچھا لکھتے ہیں۔ ادارہ ”بیاض“ نے ان کی کہانیوں کا یہ مجموعہ نہایت خوبصورت سرورق، بہترین کاغذ اور کمپیوزنگ کے ساتھ اور خوش ذوق قارئین کے لئے شائع کیا ہے۔ جس کی قیمت 150 روپے ہے۔ ملنے کا پتہ : سید اطہر شیر روڈ 16 کلو میٹر ملتان روڈ لاہور (تبصرہ : جی این بھٹ)