اولڈ ایج فنڈ کا آڈٹ کرایا جائے

مکرمی!اس وقت ایمپلائز اولڈ ایج ملازمین کو 3600 روپے ماہانہ پنشن ملتی ہے۔ (جو کہ دو بوری آٹے کی قیمت کے برابر ہے) اور اکثر 36 سال ملازمت کے بعد ایک سو روپے سالانہ پڑتی ہے۔ دوسری طرف اخباری خبر کے مطابق مارچ 2013ءمیں 14 کروڑ روپے بونس کے نام پر اس فنڈز سے رقم نکا ل لی گئی۔ جبکہ بونس تو منافع بخش اداروں میں ہوتا ہے۔ کسی ٹرسٹ فنڈز میں نہیں‘ یہ تو غریبوں کی امانت ہے اسکے علاوہ باقی فنڈز بھی محفوظ نہیں ہیں‘ لہذا عدلیہ انتظامیہ اور احتساب کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس کا فوراً نوٹس لیں ، 14 کروڑ اور بقیہ فنڈز کا آڈٹ کروائیں (متاثرہ ملازمین بذریعہ حاجی محمد شریف)