ڈاکوﺅں کا علاج

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! جو لوگ پیشہ ور سونا ادھر ادھر لیجانے کا کام کرتے ہیں۔ غیر ملکی کرنسی یا پاکستانی کرنسی ادھر لے جانے کا کام کرتے ہیں۔ دفتر یا فیکٹری کی بھاری رقم بنک لانی یا لے جانی ہوتی ہے انکو ہر وقت رقم لیجاتے اور لاتے وقت مال اور جان کا خطرہ لگا رہتا ہے۔ ان سب سے درخواست ہے کہ رقم لے جاتے وقت انکے پیچھے ذرا فاصلے پر اپنا آدمی یا گارڈ اسلحہ کیساتھ رکھنا چاہئے تاکہ ڈاکہ پڑنے پر یہ آدمی دفاع کر سکے۔ میں یہ بھی درخواست کرونگا کہ بنک، دفاتر یا دکانوں پر سادہ کپڑوں میں سکیورٹی گارڈ ہونا چاہئے۔ پولیس کو بھی سادہ کپڑوں میں مارکیٹوں میں ہونا چاہئے۔ کراچی کے حالات کا بھی یہی علاج ہے کہ پولیس کو اسلحہ کے ساتھ سادہ کپڑوں میں پورے شہر میں پھیلا دیا جائے۔ (ایم وائی ناز، گاف کلب مغلپورہ لاہور)