فاٹا کی سرکاری زمین ؟
مکرمی!فاٹا میں گزشتہ چند سال سے حالات پھر سے خراب ہورہے ہیں ْجہاں ایک طرف انتہا پسندی ،بدعنوانیاں اور سیاسی مسائل درپیش ہیں تو وہی ایک سیاسی مسئلہ جو تیزی سے زور پکڑ رہا ہے وہ فاٹا کو صوبہ بنانا یا خیبر پختونخوا میں انضمام ہے ۔ان تمام تر معاملات کے ساتھ ساتھ فاٹا ،خیبر ایجنسی میں جائیداد جوکہ پولیٹیکل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کا زیر انتظام ہوتی ہے وہاں غیر قانونی طور تعمیرات جاری ہے لہذا فاٹا کے انتظامات بالخصوص وفاقی حکومت اس غیر قانونی امر کا نوٹس لے تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔
(اسد احمد خان 03018811954فاٹا)