قلت آب زرعی معیشت کے لئے خطرہ
پاکستان زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا انحصار زراعت پر مبنی ہے یہاں 60فیصد ریوینیو زراعت سے حاصل کیاجاتا ہے مگر حالیہ دنوں پاکستان کی زراعت کو قلت آب کے باعث شدید خطرہ لاحق ہے ۔پاکستان میں سالہا سال کاشتکاری کی جاتی ہے جس میں چاول ‘ گندم اور کاٹن بڑے پیمانے پر کاشت کئے جاتے ہیں مگر یہ تینوں ایسی فصلیں ہیں جن کو پانی کی ضرورت لامحدود ہوتی ہے اگر ان تینوں میں سے کسی کو بھی پانی ان کی ضرورت کے مطابق نہ دیا جائے تو پوری فصل خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ہمارے ہاں کئی ایسے واقعات ہوچکے ہیں جن میں پانی کی کمی کے باعث پوری پوری فصل خراب ہو گئی جس سے کسان ‘ زمیندار اور حکومت تینوں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا۔اب یہ صورتحال پھر سے ہوتی نظر آرہی ہے ملک کے دیہی علاقوں میں جگہ جگہ پانی کی کمی کے باعث زمیندار اور کسان پریشان ہیں کہ فصل کاشت کیسے کی جائے ۔اگر دیہات میں بھی یہی عالم رہا تو پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ (شہر بانو‘ کراچی)