وزیراعلیٰ سے ایک معذور تعلیم یافتہ نوجوان کی اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
وزیراعلیٰ سے ایک معذور تعلیم یافتہ نوجوان کی اپیل

مکرمی! میں وزیراعلیٰ پنجاب اور مخیر حضرات کی خدمت میں آپکے روزنامہ کے وساطت سے استدعا کرتا ہوں کہ میں ایک غریب تعلیم یافتہ دونوں پائوں سے معذور نوجوان ہوں والدین نے میری تعلیم پر بہت توجہ دی۔ میں نے 1۔ D.Com پنجاب بورڈ ٹیکنکل، 2۔ B.Com پنجاب یونیورسٹی لاہور، 3۔ M.comسرگودھا یونیورسٹی سے کیا ہے۔ ہر روز صبح اٹھ کر اپنی ڈگریوں کو دیکھتا ہوں اور وقت کے حاکم کو یاد کر کے دن گزار دیتا ہوں کہ کاش کوئی میری فریاد کو پہنچے مجھے امید تھی کہ والدین کا سہارا بنوں گا۔ میں نے سرکاری نیم سرکاری جگہوں پر بے شمار درخواستیں دی ہیں لیکن میرے جیسے غریب اور معذور پر کسی کو ترس نہیں آیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے روزگار فراہم کیا جائے (شاہد اقبال ولد ظہور حسین،0300-3517977)