قومی اتحاد ، دہشت گردوں کی شکست

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
قومی اتحاد ، دہشت گردوں کی شکست

مکرمی! پشاور کا سانحہ پوری قوم کو متحد کر گیا۔ ننھے پھول بکھری ہوئی قوم کو یکجا کر گئے۔ غم میں ڈوبتی قوم اپنے اپنے اختلافات بھلا کر اب دہشتگردوں کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ حکومت کی جانب سے اے پی سی کی میٹنگ بلانا قابلِ ستائش ہے۔ اس کے بعد دہشتگردوں کو تختہ دار پر چڑھانا بھی ایک مستحسن عمل ہے۔ دوسری جانب سے عمران خان کا دھرنا ختم کرنا بھی ملک و قوم کے وسیع تر مفادات کے لیے موذوں ترین عمل ہے۔ اب جبکہ شہیدوں کا لہو ہماری قوم کو متحد کئے ہوئے ہے تو ہمیں چاہیئے کہ اس موقع کو رائیگاں نہ جانے دیں۔ اس باتحادہ کو دائمی بنا کر دہشت گردی کی جنگ میں پرُ عزم اور متحد ہو کر حصہ لیں اور ان نام نہاد انسانوں کے گھنائونے اور غیر انسانی عزائم کی تکمیل کا خواب خاک میں ملا دیں۔ قومی اتحاد ہی سانحہ پشاور کے شہیدوں کی روح کو سکون دے سکے گا۔(عشرت اختر، لاہور)