مکرمی! لنڈا بازار اور اس کے کپڑے ایمپریس روڈ سے لے کر لنڈا بازار میو ہسپتال لارنس روڈ اور وحدت روڈ سمیت مختلف جگہوں پر ورلڈ کلاس برانڈ کے کپڑے غریبوں کے لئے ہر موسم میں تن ڈھانپنے کا ذریعہ ہیں۔ سردیاں ختم ہونے پر آج دکانوں پر نئے برانڈڈ ملبوسات سردیوں میں لنڈے کی خرید کی وجہ سے اپنا مال نکالنے کے لئے 70 فیصد تک رعایت پر اپنا مال نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن 70 فیصد کٹوتی کے باوجود ان کا خریدنا متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوتا ہے۔ لنڈے کے کپڑے جہاں لاکھوں کروڑوں آدمیوں کا تن ڈھانپ رہے ہیں۔ وہیں پر امیر آدمی کا ڈنڈا غریب آدمیوں پر پٹرول کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ سبزیوں‘ دالوں‘ گوشت سمیت خورونوش کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں کی شکل میں برس رہا ہے جس سے غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ سرکار کچھ ان کے بارے میں بھی تو سوچے۔ (طاہر شاہ - دھرم پورہ لاہور)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024