بک شیلف انسائیکلو پیڈیا سیرت امیر معاویہؓ
صحابہ اکرامؓ کی شان و عظمت کیلئے ”رضی اللہ عنھم و رضواعنہ“ کا سرٹیفکیٹ ہی کافی ہے پھر اردو محاورہ ”آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے“ کے مصداق کائنات کی بہترین ہستی جو محمد، احمد، محمود، مصطفیٰ مرتضیٰ جیسے اسماءگرامی سے اہم باسمی ہے کی صحبت نے ان کو آسمان رشد و ہدایت کے ستارے بنا دیا۔ سیدنا امیر معاویہؓ بھی ایسے سعادتمندوں کے قافلہ کے رکن تھے زیر تبصرہ کتاب میں صاحبزادہ پیرطارق محمود نقشبندی نے سیدننا امیر معاویہؓ کی سیرت اور کارناموں کا تذکرہ کیا ہے بلکہ قریش، بنوہاشم، بنوامیہ کے احوال بھی بیان کئے ہیں۔ قبول اسلام کے بعد سیدنا ابوسفیانؓ کی خدمات، رسول کریم سے ان کی رشتہ داری (شرف سسرالی)، سیدنا امیر معاویہ کی کتابت وحی، بیان کردہ احادیث، آقاؑ سے رشتہ داری، فتوحات، اہلبیت سے عقیدت سمیت تمام واقعات کو بیان کیا ہے۔ ساڑھے گیارہ سو صفحات کی کتاب میں ممتاز علماءکی تقریظات بھی شامل ہیں۔ قرآن و حدیث، سیرت، اسماءالرجال اور معتبر تاریخی و مستند کتب کے حوالوں سے مزین کتاب الاسلام پبلشر نے قادری چوک، احمد منیر شہید روڈ اچھرہ لاہور سے شائع کی۔
....................