مکرمی!´ہمارے ملک میں نشہ اس قدر عام ہوتا جا رہا ہے اور اس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے‘ ایک عام نظر دوڑائی جائے تو بڑی سڑکوں پر جگہ جگہ نشئی فٹ پاتھوں پر نیم مردہ حالت میں پڑے نظر آتے ہیں۔ کوئی خود کو انجکشن لگاتا نظر آتا ہے‘ کوئی پوڈر سونگھتا نظر آتا ہے۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک کا یہی مقدر ہے؟؟اگر حکومت نشے پر پابندی نہیں لگا سکتی تو کم سے کم ان نیم مردہ حالت میںپڑے لوگوں کو کوئی جگہ ہی فراہم کر دی جائے جہاں وہ جو چاہیں کریں‘ عام شہریوں کیلئے تو اذیت کا باعث نہ بنیں۔ اول تو نشہ اس قدر کھلے عام کیا جا رہا ہے اس پر پابندی لگائی جائے۔ دوسرا یہ کہ وہ لوگ جو سارا دن ساری رات سڑکوں پر پڑے رہتے ہیں‘ نہ جانے کتنے زندہ ہوتے ہیں اور کتنے مردہ حالت میں ہوتے ہیں۔ ضرورت تو اس امر کی ہے کہ ان کو اٹھا کر ہسپتالوں میں داخل کرایا جائے تاکہ وہاں ان کا علاج ہو سکے میں حکومت سے یہ درخواست کرتی ہوں کہ ایسے لوگوں کیلئے کوئی مناسب حکمت عملی ترتیب دی جائے۔(ماریہ خالد۔ ایم اے او کالج لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38