مکرمی! ملتمس ہوں کہ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس وزیر آباد تقریباً 28 سال سے تحصیل بھر کے طلباءکو انٹر تک کامرس کی تعلیم سے آراستہ کر ر ہا ہے اور اب تک اس ادارہ سے ہزاروں بچے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی سے اس ادارہ میں بی کام کی کلاسز کا اجراءنہیں ہو سکا۔ جس سے یہاں طلباءصرف (ڈی کام)انٹر تک کامرس کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اور متعدد بچے (B.com) بی کام کی تعلیم حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں۔ آپ سے التماس ہے کہ اس کالج میں بی کام کی کلاسز کے اجراءکی منظوری فرمائی جائے۔
(ملک محمد اسلم کلیار، بھٹی کے وزیر آباد 34104-8425675-3)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024