مکرمی! کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے جس نے جہاں دوسرے کئی مسائل کو جنم دیا ہے وہاں ایک مسئلہ پانی کا ہے۔ پاکستان بنا تو جہاں پاکستان کے اثاثے روکے گئے،لاکھوں مہاجرین کو ایک نئے اور بے سرو سامان ملک کے سپرد کیا گیا، جنگی سامان میں گھپلے کیے گئے ،کشمیر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کیا گیا وہیں ایک سال سے بھی کم عرصے میں پاکستان کا پانی بھی رو کا گیا۔ 1960 تک پا نی کا مسئلہ عارضی بنیادوں پر حل کیا جاتا رہا۔ دریائے سندھ اور اس کے معاون دریائوں کے منبے کشمیر میں تھے اور کشمیر پر بھارت جیسے دشمن پڑوسی کا قبضہ تھا بہر حال ورلڈ بینک کی مداخلت اور تعاون سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ طے پایا۔ جس کی رو سے تین مشرقی دریاؤں راوی، ستلج اور بیاس پر بھارت اور تین مغربی دریاوئں سندھ، چناب اور جہلم پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا۔ اسکے باوجود وہ ہمارے حصے کا پانی روک رہا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ ان مسئلوں پر بھارت سے مذاکرات کرکے ان کو حل کرے۔ (نغمہ حبیب)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024