نگران وزیراعظم بند ٹرینوں کو چالو کرائیں

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!گزشتہ حکومت کے دور میں محکمہ ریلوے کی سینکڑوں گاڑیاں بند ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو بے حد تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گاڑیاں بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کی چاندی ہو گئی ہے اور وہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ عوام کےلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ کوئی اور ذریعہ سفر نہ ہے۔ پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان نے کرائے بہت زیادہ بڑھا دیئے ہیں ۔ نگران وزیراعظم صاحب کی خدمت میں التماس ہے کہ محکمہ ریلوے کیطرف خصوصی توجہ فرما کر بند گاڑیوں کو چالو کرائیں(سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)