مال مفت دل بے رحم

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی! مغلپورہ روڈ گڑھی شاہو کی علامہ اقبال روڈ لنک سے لیکر کراچی پھاٹک تک وسعت دینے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس میں غریب نواز چوک کو کشادہ کرنے اور بجلی، ٹیلفون کے پولوں کو کناروں پر شفٹ کرنا شامل ہے۔ لیکن عبوری حکومت کے بنتے ہی خفیہ ہاتھ حرکت میں آ گئے اور راتوں رات مغلپورہ روڈ کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور سے گزارش ہے کہ جب تک مذکورہ سڑک کی وسعت، غریب نواز چوک کی کشادگی اور بجلی و ٹیلی فون کے پول شفٹ نہ کئے جائیں اس سڑک کو کارپٹ نہ کیا جائے۔ یہ عوام کے بجٹ کو ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ (رانا صفدر حسین )